QR CodeQR Code

سانحہ چلاس کو نو سال گزر گئے، قاتل پھر بھی آزاد ہیں، مرکزی امامیہ کونسل

3 Apr 2021 21:22

اس دن آج سے نو سال قبل 3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر مسافروں کو گاڑیوں سے اتار اتار کر شناختی کارڈ چیک کرکے صرف شیعہ ہونے کے جرم میں بے دردی سے شہید کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ 3 اپریل تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اس دن آج سے نو سال قبل 3 اپریل 2012ء کو چلاس کے مقام پر مسافروں کو گاڑیوں سے اتار اتار کر شناختی کارڈ چیک کرکے صرف شیعہ ہونے کے جرم میں بے دردی سے شہید کیا گیا۔ آج 9 سال کا طویل عرصہ گزر گیا، قاتل اور سازش کاروں کی شاخت کے باوجود اب تک آزاد ہیں۔ ملت اور شہداء کے وارثین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ مزید کہا گیا ہے کہ ماضی میں ملت کیساتھ ظلم و بربریت اور درندگی کی انتہا ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت انصاف کے تقاضے پوری کرتے ہوئے سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان، سانحہ لولوسر، سانحہ مناور اور سانحہ یوم حسین کے آئی یو کیس کو ری اوپن کرکے کیس کو فوجی عدالتوں میں چلائے۔ حکومتیں کفر سے تو چل سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں، لہذا عدل و انصاف کے قیام کیلئے ظالموں کے خلاف سِخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے قاتلوں اور سازش کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جب تک حکومت اور انتظامیہ عادلانا روش اختیار کرتے ہوئے عدل وانصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 925058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925058/سانحہ-چلاس-کو-نو-سال-گزر-گئے-قاتل-پھر-بھی-ا-زاد-ہیں-مرکزی-امامیہ-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org