QR CodeQR Code

بھارت خطے میں دہشتگردوں کو آکسیجن اور فنڈنگ کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

3 Apr 2021 22:46

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام کی ترجمانی ہے، بھارت ماحول سازگار کرنے کیلئے کشمیر سے غاصبانہ تسلط ختم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کو حق خودارادیت دیئے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، بھارت خطے میں دہشتگردوں کو آکسیجن اور فنڈنگ کر رہا ہے، جو دنیا کے امن کیلئے تباہ کن معاملہ ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام کی ترجمانی ہے، بھارت ماحول سازگار کرنے کیلئے کشمیر سے غاصبانہ تسلط ختم کرے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019ء سے مسلسل کشمیریوں پر ظلم اور غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، مودی کو انتہاپسندی کی پالیسی چھوڑ کر انصاف اور امن کی بات کرنا ہوگی، ورنہ حالات کشیدہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشتگردی اور کشمیر پر جابرانہ تسلط بہادری نہیں بلکہ بھارت کی بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہ کرنے کا فیصلہ اُصولی ہے، پاکستان کسی طور بھی کشمیر اور کشمیری عوام کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت سے زیر قبضہ کشمیر فوری خالی کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 925067

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925067/بھارت-خطے-میں-دہشتگردوں-کو-آکسیجن-اور-فنڈنگ-کر-رہا-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org