0
Saturday 3 Apr 2021 22:46

بھارت خطے میں دہشتگردوں کو آکسیجن اور فنڈنگ کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت خطے میں دہشتگردوں کو آکسیجن اور فنڈنگ کر رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کو حق خودارادیت دیئے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، بھارت خطے میں دہشتگردوں کو آکسیجن اور فنڈنگ کر رہا ہے، جو دنیا کے امن کیلئے تباہ کن معاملہ ہے، کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ عوام کی ترجمانی ہے، بھارت ماحول سازگار کرنے کیلئے کشمیر سے غاصبانہ تسلط ختم کرے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019ء سے مسلسل کشمیریوں پر ظلم اور غیر قانونی اقدامات کر رہا ہے، مودی کو انتہاپسندی کی پالیسی چھوڑ کر انصاف اور امن کی بات کرنا ہوگی، ورنہ حالات کشیدہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشتگردی اور کشمیر پر جابرانہ تسلط بہادری نہیں بلکہ بھارت کی بزدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہ کرنے کا فیصلہ اُصولی ہے، پاکستان کسی طور بھی کشمیر اور کشمیری عوام کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت سے زیر قبضہ کشمیر فوری خالی کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 925067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش