QR CodeQR Code

علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے، علامہ افضل حیدری

3 Apr 2021 17:05

اپنے تعزیتی پیغام میں جامعۃ المنتظر لاہور نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم کے لواحقین، حوزہ علمیہ ہائے پاکستان اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات اور جوار معصومین میں مقام قرار پانے کی تمنا کی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ افضل حیدری نے جامعہ جعفریہ کراچی کے پرنسپل، بزرگ عالم دین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کا بڑا علمی نقصان ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم ادبیات کے عظیم استاد اور نہایت ہی عظیم عالم باعمل تھے، انہوں نے ادبیات میں نہایت ہی قابل استاد پیدا کیے ہیں، ان کی وفات سے بہت بڑا علمی خلا پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ شیخ نوروز علی نجفی کا انتقال ملک و ملت کے لئے بڑا سانحہ ہے، مرحوم علم و تحقیق کے میدان میں نمایا مقام رکھتے تھے، ان کے انتقال سے علمی دنیا میں بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں جامعۃ المنتظر لاہور نے علامہ شیخ نوروز علی نجفی مرحوم کے لواحقین، حوزہ علمیہ ہائے پاکستان اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات اور جوار معصومین میں مقام قرار پانے کی تمنا کی۔


خبر کا کوڈ: 925070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925070/علامہ-شیخ-نوروز-علی-نجفی-کی-وفات-مکتب-تشیع-پاکستان-کا-بڑا-علمی-نقصان-ہے-افضل-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org