0
Saturday 3 Apr 2021 16:15

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی، حافظ ریاض نجفی

علامہ شیخ نوروز نجفی کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی، حافظ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ نوروز علی نجفی کے انتقال پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ ان کی وفات سے علمی دنیا ایک تناور شجر سایہ دار سے محروم ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ان کی زرین اور بیش قیمت علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بزرگ عالم دین اور جامعہ جعفریہ کے مہتمم اعلیٰ علامہ نوروز علی نجفی آج انتقال کرگئے ہیں، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ علامہ شیخ نوروز کے انتقال پر اہل علم و دانش نے اظہار افسوس کیا ہے اور ملک بھر سے طلاب و اساتذہ و علماء نے علامہ شیخ نوروز مرحوم کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 925071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش