QR CodeQR Code

 لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ملتان میں بھی آج سے دھرنا دیا جائے گا، علامہ اقتدار نقوی 

3 Apr 2021 23:53

رہنمائوں نے کہا کہ شیعہ جبری گمشدہ افراد اس ملک کے شہری ہیں، ریاست ملک دشمن دہشتگرد عناصر کو معافی دیتی ہے اور انہیں گلے لگاتی ہے لیکن محب وطن شیعہ عزادار لاپتہ ہیں شیعہ مسنگ پرسنز کو کیوں ریلیف نہیں دیا جاتا؟۔ پوری دنیا میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے تاہم ادارے اس بات کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارمسنگ پرسنز کے رہنماوں علامہ اقتدار حسین نقوی، ثقلین ظفر اور دیگر نے اعلان کیا ہے کہ ملتان میں آج سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ رہنماوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کمیٹی کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومت کو دیا جانے والا ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔ پرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم تقریبا 2 سال سے مختلف ریاستی اداروں کے رابطے میں ہیں مگر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مسنگ پرسنز بازیاب نہیں ہوجاتے۔رہنمائوں نے کہا کہ شیعہ جبری گمشدہ افراد اس ملک کے شہری ہیں۔ ریاست ملک دشمن دہشتگرد عناصر کو معافی دیتی ہے اور انہیں گلے لگاتی ہے لیکن محب وطن شیعہ عزادار لاپتہ ہیں شیعہ مسنگ پرسنز کو کیوں ریلیف نہیں دیا جاتا۔ پوری دنیا میں شیعہ مسنگ پرسنز کے حوالے سے ہمارے ملک کی بدنامی ہورہی ہے تاہم ادارے اس بات کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ اگر ان لاپتہ عزاداروں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر وہ بے گناہ ہیں تو انہیں بازیاب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925081/لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کے-لیے-ملتان-میں-بھی-آج-سے-دھرنا-دیا-جائے-گا-علامہ-اقتدار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org