QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان نے اتوار کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حمایتی دھرنوں کا اعلان کردیا

4 Apr 2021 00:36

ملتان میں منعقدہ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے دوسرے اجلاس میں اراکین عاملہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ملک بھر سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب آئی ایس او پاکستان کی مرکزی قیادت ملتان میں موجود ہے اور آج ملتان میں ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں شرکت کریگی۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے اتوار 4 اپریل کو ملک بھر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے علامتی حمایتی دھرنوں کا اعلان کر دیا، ملتان میں منعقدہ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے دوسرے اجلاس میں اراکین عاملہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ملک بھر سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب آئی ایس او پاکستان کی مرکزی قیادت ملتان میں موجود ہے اور آج ملتان میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔ آئی ایس او پاکستان کی اپیل پر آج ملک کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی مظاہرے اور علامتی دھرنے دیئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 925087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925087/آئی-ایس-او-پاکستان-نے-اتوار-کو-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-حمایتی-دھرنوں-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org