QR CodeQR Code

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن نے علی پور میں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا 

4 Apr 2021 01:13

ایم ڈبلیو ایم علی پور کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی نے کہا کہ ملک بھر سے شیعہ جوانوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، ہم پُرامن محب وطن شہری ہیں ہمیں مزید نہ آزمایا جائے، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں ہم نے یہاں سو سو لاشے اُٹھائے ہیں، زندانوں میں زندگیاں بسر کردی ہیں لیکن کبھی اس دھرتی سے بیوفائی نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع کیے گئے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسن کے رہنمائوں نے علی پور میں بھی احتجاجی علامتی دھرنے کا اعلان کر دیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما و مجلس وحدت مسلمین علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی کے مطابق کراچی کے مومنین کی حمایت میں اتوار کو سہہ پہر چار بجے تحصیل پریس کلب علی پور کے سامنے احتجاجی علامتی دھرنا دیا جائے گا، سید رضوان کاظمی نے کہا کہ ملک بھر سے شیعہ جوانوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، ہم پُرامن محب وطن شہری ہیں ہمیں مزید نہ آزمایا جائے، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں ہم نے یہاں سو سو لاشے اُٹھائے ہیں، زندانوں میں زندگیاں بسر کردی ہیں لیکن کبھی اس دھرتی سے بیوفائی نہیں کی، بدقسمتی کے ساتھ جو ملک کے دشمن ہیں انسانیت کے دشمن ہیں وہ ہمارے سرکاری مہمان بن جاتے ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے وگرنہ احتجاج کا دائرہ کار پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 925092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925092/جوائنٹ-ایکشن-کمیٹی-فار-شیعہ-مسنگ-پرسن-نے-علی-پور-میں-علامتی-دھرنے-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org