QR CodeQR Code

مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیئے، خالد مقبول صدیقی

4 Apr 2021 04:14

نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا، سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے 97 فیصد ریونیو دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیئے، جھوٹے مقدمات نہ بنائے جائیں تو این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نواب شاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا۔ خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے 97 فیصد ریونیو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے نام پر شہری آبادی کو بےگھر کیا گیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی نےجو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔


خبر کا کوڈ: 925111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925111/مریم-نواز-کو-این-آر-او-کے-بجائے-انصاف-دینا-چاہیئے-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org