0
Sunday 4 Apr 2021 08:29

کورونا کی تیسری لہر، رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری

کورونا کی تیسری لہر، رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری
اسلام ٹائمز۔ این سی او سی نے رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، مساجد اور امام بارگاہوں کے ہالز میں نماز پر پابندی ہو گی۔ نمازیوں کو وضو گھر سے کر کے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تراویح کا اہتمام مساجد کےاحاطے میں کیا جائے گا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے مطابق صحن والی مساجد، امام بارگاہوں کے ہال میں نماز ادا نہیں ہو گی، تراویح کا اہتمام مساجد کے احاطے میں کیا جائے گا۔ مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی، رمضان المبارک میں نمازیوں کو گھر سے وضو کرکے آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، نماز فرش پر ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 925122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش