QR CodeQR Code

لندن، پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کے خلاف مظاہرے

4 Apr 2021 09:07

احتجاج کے بعد دھرنا دینے والے 26 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ وسطی لندن میں ٹریفک بحال کرانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وسطی لندن میں پولیس اختیارات میں اضافے کے بل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس میں مشتعل افراد کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔ احتجاج کے بعد دھرنا دینے والے 26 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ وسطی لندن میں ٹریفک بحال کرانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے۔ بل کے خلاف برسٹل میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے، مظاہرین نے موٹروے پر دھرنا دے دیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 925128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925128/لندن-پولیس-اختیارات-میں-اضافے-کے-بل-خلاف-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org