QR CodeQR Code

مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا

ایران کا چین اور روس کیساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے مفاد میں ہوگا، معصوم نقوی

4 Apr 2021 09:47

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونیوالی کانفرنس میں نظر انداز کرکے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے، پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین ،روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کی سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم نقوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں چین اور ایران کے درمیان معاہدے کو دنیا میں طاقت کے توازن کیلئے قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کو بھی امریکی غلامی سے نجات کیلئے اس معاہدے میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں پر ہونیوالی کانفرنس میں نظر انداز کرکے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کو بے نقاب کر دیا ہے، پاکستان کو امریکہ کی بجائے چین ،روس، ترکی اور ایران سے اپنے تعلقات کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

پیر معصوم نقوی نے کہا کہ ملکی مفاد اسی میں ہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف جھکاو اور غلامی کی بجائے، آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دنیا میں ابھرتی ہوئی عسکری طاقت ہے، جس نے امریکی دباو کو مسترد کرکے خود مختاری کی پالیسی اختیار کی، اس کا چین اور روس کیساتھ سفارتی تعلق پاکستان کے بھی مفاد میں ہوگا۔ پیر معصوم نقوی نے عرب ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی کاسہ لیسی کی بجائے ایران سے اپنے تعلقات کو معمول پر لائیں، انہیں استعماری ممالک کی بلیک میلنگ سے نجات مل جائے گی، مضبوط ایران امریکہ کی موت اور عرب ممالک کی خوشحالی کا پیغام ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 925130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925130/ایران-کا-چین-اور-روس-کیساتھ-سفارتی-تعلق-پاکستان-کے-مفاد-میں-ہوگا-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org