0
Sunday 4 Apr 2021 10:15

ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے، عثمان بزدار

ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور سب کو برابر حقوق حاصل ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں میں خوشیاں بانٹنا ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان تک مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے، وطن کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں، پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مسیحی برادری سے درخواست کی کہ ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ایسٹر کی خوشیوں میں دوسرں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔
خبر کا کوڈ : 925133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش