0
Sunday 4 Apr 2021 11:26

جماعت الدعوۃ کے 5 رہنماوں کو 9،9 سال قید کی سزا

جماعت الدعوۃ کے 5 رہنماوں کو 9،9 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو ایک اور مقدمہ میں 9،9 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے مقدمہ نمبر 18/20 کی سماعت کی۔ دوران سماعت گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے اور حتمی بحث کے بعد عدالت نے پروفیسر ظفر اقبال، محمد یحییٰ مجاہد، نصراللہ، سمیع اللہ اور عمر بہادر کو کالعدم جماعت سے تعلق کے الزام پر نو، نو سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے کئی مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش