QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا سٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر گول میز کانفرنس بلانے کا اعلان

4 Apr 2021 11:32

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم کی طرف سے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مطابق گول میز کانفرنس کے لیے مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کو بھی دعوت نامہ جاری کئے گئے ہیں جبکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اے این پی، جے یو آئی (ف) کو بھی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے اسٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر گول میز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ گول میز قومی مشاورت 8 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتیں اور معاشی ماہرین شرکت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم  کی طرف سے دعوت نامے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مطابق گول میز کانفرنس کے لیے مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کو بھی دعوت نامہ جاری کئے گئے ہیں جبکہ کانفرنس میں شرکت  کیلئے اے این پی، جے یو آئی (ف) کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ میاں حماد اظہر کو بھی گول میز کانفرنس کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سابق وزیراعظم  و مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ہوا ہے، جس میں سٹیٹ بینک ترمیمی آرڈیننس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سراج الحق نے شاہد خاقان عباسی کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


خبر کا کوڈ: 925146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925146/جماعت-اسلامی-کا-سٹیٹ-بینک-ترمیمی-آرڈیننس-پر-گول-میز-کانفرنس-بلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org