QR CodeQR Code

50 کروڑ سے زائد فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک ہوگیا

4 Apr 2021 13:10

ہیکرز نے صارفین کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور  دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی معلومات ہیک ہوگئیں۔ ہیکرز نے صارفین کے فون نمبرز، نام، گھروں کے پتے، ای میل ایڈریس اور دیگر ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر ڈال دیں۔ سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیکرز ان معلومات کی بنیاد پر جعلی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، ساتھ ہی صارفین کو مالی فراڈ کا نشانہ بھی بنا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925162/50-کروڑ-سے-زائد-فیس-بک-صارفین-کا-ڈیٹا-لیک-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org