0
Sunday 4 Apr 2021 16:56

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا

پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے برطانیہ کو سفری پابندی والے ملکوں کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹس کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہے، جبکہ نئی ایس او پی میں کیٹگری سی میں شامل ملکوں کی نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے، نئی ایس او پیز 6 تا 20 اپریل تک قابلِ عمل ہوں گی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو پابندی والے ملکوں کی فہرست سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کر لیا ہے، کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، منفی کورونا رپورٹ کی صورت میں کیٹگری بی میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی۔

نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل ملکوں کے مسافر پاکستان سفر نہیں کرسکتے، کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، کولمبیا، زمبابوے، گھانا سمیت 22 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے دو روز پہلے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرکے سفری پابندی لگائی تھی۔ برطانوی حکام کے مطابق 9 اپریل سے برطانیہ میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کو دس روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، اطلاق ان مسافروں پر بھی ہوگا جو ٹرانزٹ فلائٹ پر ان ممالک جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 925193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش