0
Sunday 4 Apr 2021 17:38

سعودی عرب کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، امریکہ

سعودی عرب کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک نیوز کانفرنس میں امریکہ اور سعودیہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ سعودی حکومت کا دفاع جاری رکھیں گے اور سعودی فوج کے ساتھ تعاون میں اضافہ کریں گے۔ واشنگٹن اور ریاض کے مابین جاری تعاون کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے دفاع اور حمایت کے اپنے وعدوں کا پابند ہے اور سعودی عرب کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے اس معاملہ کو اٹھانے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ حالیہ ہفتوں میں وہ سعودی عرب کے ولی عہد کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

جان کربی نے یمن کے سعودی عرب پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے حملے بند کریں اور سیاسی حل تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنال نے حال ہی میں یہ اطلاع دی تھی کہ پینٹاگون سعودی عرب کو سازوسامان اور تربیت فراہم کرنے کے خواہاں ہے جبکہ سی آئی اے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کی گرفتاری یا ان کے قتل کے لئے 2018 میں ترکی کے استنبول میں ایک آپریشن کی منظوری دی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 925194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش