0
Sunday 4 Apr 2021 18:13

چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے کے سبب امت شاہ نے منسوخ کردی

چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے کے سبب امت شاہ نے منسوخ کردی
اسلام ٹائمز۔ چھتیس گڑھ کے جنگلوں میں نکسلیوں سے ہوئے تصادم میں اب تک 22 فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اہلکار لاپتہ بھی بتائے جا رہے ہیں۔ اس درمیان آسام میں انتخابی ریلی کرنے پہنچے وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حملے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ریاست میں اتوار کو ہونے والی اپنی انتخابی ریلیاں منسوخ کر دی ہیں۔ وہ اتوار کو دوپہر کے بعد دہلی لوٹ رہے ہیں۔ دہلی میں وہ چھتیس گڑھ میں ہوئے نکسلی حملے کو لے کر سینئر افسران سے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ بی جے پی کے لیڈر جتیندر سنگھ نے اطلاع دی ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو آسام میں ہونے والے ان کے انتخابی مہم میں کٹوتی کی ہے اور وہ سکما میں ہوئے نکسلی حملے کو لے کر فکرمند ہے وہ آج ہی دہلی لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے آسام میں مجوزہ 3 میں سے ایک ریلی ہی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اتوار کو صبح وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ چھتیس گڑھ میں نکسلیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہمارے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو میں سلام کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ان کی بہادردی کو کبھی نہیں بھولے گا۔ میری ہمدردی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہم امن اور رفتار کے ان دشمنوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ دعا ہے کہ زخمی جوان جلد ٹھیک ہوں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حادثہ کو لے کر چھتیس گڑھ کے وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل سے بات کرنے کے ساتھ انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وہیں چھتیس گڑھ کے نکسلی متاثرہ بیجاپور اور سکما ضلع کی سرحد پر ہوئے تصادم میں 22 جوانوں کے شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے لاپتہ 17 جوانوں کی لاش برآمد کی ہیں۔ ریاست کے سینئر پولیس افسران نے اتوار کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے آج جائے حادثہ سے لاپتہ 17 جوانوں کی لاش برآمد کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش