QR CodeQR Code

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے پر گرفتاریاں

4 Apr 2021 20:10

مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کا تقاضا کرنیوالوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کی کارروائی اختیارات سے تجاوز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر وفاقی پولیس نے دھاوا بول دیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کراچی میں گذشتہ تین روز سے دھرنا جاری ہے۔ مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے کراچی احتجاج کی حمایت میں اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں علامتی دھرنے دے رکھے ہیں، اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، لیکن شرکاء کو پولیس نے اچانک گرفتار کر لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کا تقاضا کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کی کارروائی اختیارات سے تجاوز ہے۔ وفاقی پولیس ملت تشیع کے مظاہرین کو گرفتار کرکے پورے ملک کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کا حکم دینے والے افسران کو فوری بر طرف کیا جائے۔
 


خبر کا کوڈ: 925205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925205/اسلام-ا-باد-میں-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاج-کرنے-پر-گرفتاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org