0
Sunday 4 Apr 2021 20:10

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے پر گرفتاریاں

اسلام آباد میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے پر گرفتاریاں
اسلام ٹائمز۔ ملت تشیع کے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر وفاقی پولیس نے دھاوا بول دیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کراچی میں گذشتہ تین روز سے دھرنا جاری ہے۔ مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان نے کراچی احتجاج کی حمایت میں اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں علامتی دھرنے دے رکھے ہیں، اسی سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، لیکن شرکاء کو پولیس نے اچانک گرفتار کر لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کا تقاضا کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد پولیس کی کارروائی اختیارات سے تجاوز ہے۔ وفاقی پولیس ملت تشیع کے مظاہرین کو گرفتار کرکے پورے ملک کے حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ پرامن مظاہرین کے خلاف کارروائی کا حکم دینے والے افسران کو فوری بر طرف کیا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 925205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش