QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی مل کر اور اکیلے بھی اپوزیشن کرنے کیلئے تیار ہے، بلاول بھٹو زرداری

4 Apr 2021 21:33

نوڈیرو میں سابق وزراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے پیپلز پارٹی نے بڑی تیاری کی تھی، لانگ مارچ کے لئے کراچی سے نکلتے اور لاہور میں وزیراعلیٰ کو اڑاتے، وزیراعلیٰ کو گرا کے اسلام آباد پہنچتے، اسلام آباد پہنچتے ہی وہ خود ہی بھاگ جاتے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی مل کر اور اکیلے بھی اپوزیشن کرنے کے لئے تیار ہے، حکومت کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ نوڈیرو میں سابق وزراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں استعفوں کے آپشن پر مشاورت کریں گے، عمران خان حکومت سے ہر چیز کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے لئے پیپلز پارٹی نے بڑی تیاری کی تھی، لانگ مارچ کے لئے کراچی سے نکلتے اور لاہور میں وزیراعلیٰ کو اڑاتے، وزیراعلیٰ کو گرا کے اسلام آباد پہنچتے، اسلام آباد پہنچتے ہی وہ خود ہی بھاگ جاتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں جن جماعتوں نے گیلانی کو نااہل کرایا آج انہوں نے ہی جتوایا، یوسف رضا گیلانی کو جتوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ماضی کی باتوں کو بھلایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری مہنگائی کی شرح افغانستان اور بنگلہ دیش سے آگے ہے، آزادی سے اب تک اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اس دور حکومت میں ہوئی، حکومت نے ملک کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری انداز میں تحریک چلانا صرف پیپلز پارٹی جانتی ہے، ایک تجویز آئی تھی پارلیمان چھوڑ دو، پیپلز پارٹی نے ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن حصہ لیا، انتخابات میں حصہ لے کر حکومت کو شکست دی۔


خبر کا کوڈ: 925207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925207/پیپلز-پارٹی-مل-کر-اور-اکیلے-بھی-اپوزیشن-کرنے-کیلئے-تیار-ہے-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org