0
Sunday 4 Apr 2021 22:06

سونیا گاندھی نے نکسلی حملے میں 22 فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیا

سونیا گاندھی نے نکسلی حملے میں 22 فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ظاہر کیا
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے چھتیس گڑھ کے بیجاپور علاقے میں نکسلی حملے میں نیم فوجی دستوں کے 22 جوانوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور گمشدہ فوجیوں کی جلد واپسی کے لئے دعا کی۔ سونیا گاندھی نے اتوار کے روز یہاں جاری بیان میں کہا کہ پورا ملک اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو سلام کرتا ہے۔ انہوں نے ہلاک شدہ فاجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، سوگوار کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک ان بہادر فوجیوں کی شہادت کا ہمیشہ احسان مند رہے گا۔ انہوں نے نکسلی حملے میں لاپتہ فوجیوں کے سلامت ہونے، ان کے جلد گھر لوٹنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ہم ابھی تک نکسلی ازم کے مسئلے کو حل نہیں کر پائے۔ انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ چھتیس گڑھ حکومت نکسلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مرکزی فورسز کو پورا تعاون فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 925213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش