QR CodeQR Code

بھٹو کا نواسہ بلاول آج بھی نانا کے نقش قدم پر چل رہا ہے، ناصر حسین شاہ

4 Apr 2021 22:00

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، وہ بھٹو ہی تھا جس کی عظیم بیٹی بینظیر نے بھی عوام کے لئے جان کا نذرانہ دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے اطلاعات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صورت میں زندہ ہے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کے نظریات پر چلنے کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، بھٹو کا نواسہ بلاول آج بھی نانا کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی صرف بات نہیں کی بلکہ عملی اقدامات بھی کئے، ملک کو پہلا متفقہ آئین ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کی اور مسلمانوں کی آواز بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کے دفاع کو مضبوط کیا اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، وہ بھٹو ہی تھا جس کی عظیم بیٹی بینظیر نے بھی عوام کے لئے جان کا نذرانہ دیا۔ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کے مزدوروں کو پہلی مزدور پالیسی دی، شہید بھٹو کسانوں اور طلبہ کے بھی حقیقی لیڈر تھے۔


خبر کا کوڈ: 925214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925214/بھٹو-کا-نواسہ-بلاول-آج-بھی-نانا-کے-نقش-قدم-پر-چل-رہا-ہے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org