0
Sunday 4 Apr 2021 22:10
بے گناہ لوگوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا ملکی آئین کی بالادستی کیلئے ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مسنگ پرسنز کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا ملکی آئین کی بالادستی کیلئے ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا ملک میں آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد ہے، کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی سالوں تک نوجوانوں کو خفیہ عقوبت خانوں میں قید رکھنا شدید ظالمانہ اقدام اور قابل مذمت ہے، مظلومین کی حمایت کے شرعی و اخلاقی فریضے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، کراچی میں مسنگ پرسنز کے لئے دیئے جانے والے دھرنے کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جب تک ہمارے لاپتہ نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا، تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے قیام کے لئے ہمارے اجداد نے غیر معمولی قربانیاں دیں ہیں، اس سرزمین کو کوئی بھی ادارہ اپنی ذاتی جاگیر نہ سمجھے، کسی بھی حکومتی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کی زندگی کا قیمتی ترین حصہ خفیہ عقوبت خانوں کی نذر کریں، ملک کے حکومتی اداروں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ لاپتہ نوجوانوں کو  آئین کے مطابق عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے، جو لوگ قصوروار ہیں انہیں  قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں، بے گناہ لوگوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک ناقابل برداشت ہے، حکومت عدلیہ اور سکیورٹی اداروں سمیت ہر پلیٹ فارم پر ہم آواز بلند کریں گے، یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 925217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش