0
Sunday 4 Apr 2021 22:49

عمران خان پیر کے روز ایک روزہ دورے پر گلگت آئیں گے

عمران خان پیر کے روز ایک روزہ دورے پر گلگت آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان پیر کے روز ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان آئیں گے۔ وزیراعظم جی بی کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے جبکہ گلگت چنار باغ میں مختصر تقریب میں کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کرینگے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گلگت میں میڈیکل کالج کا قیام، سکردو میں 250 بیڈ ہسپتال کو 500 بیڈ تک توسیع دینے، چلاس میں 200 بیڈ ہسپتال کو 400 سو بیڈ تک توسیع دینے کے منصوبوں کا افتتاح کرینگے۔ ماسٹر پلان کے تحت گلگت پی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کرینگے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم نے 30 مارچ کو گلگت بلتستان کیلئے میگا ترقیاتی پیکج کی منظوری دی تھی، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اڑھائی کھرب سے زائد مالیت کے ترقیاتی پیکج سے جی بی کی تقدیر بدل جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 925220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش