QR CodeQR Code

اے ٹی سی جج کی اہلخانہ سمیت شہادت، وزیراعظم کا اظہار افسوس

4 Apr 2021 23:31

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیدیا اور کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے، اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تعینات جج جسٹس آفتاب آفریدی کی اپنے اہلخانہ سمیت شہادت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس لرزہ خیز واردات کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔ گورنر نے قاتلانہ حملے میں جج اور ان کے اہل خانہ کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا ظالمانہ فعل ہے، اس بہیمانہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 925222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925222/اے-ٹی-سی-جج-کی-اہلخانہ-سمیت-شہادت-وزیراعظم-کا-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org