QR CodeQR Code

دعوت دین کے داعی کو سب سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کرنی چاہئے، محمد حسین محنتی

4 Apr 2021 22:57

تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ نماز ہر برائی سے روکتی ہے، اگر فائدہ نہیں ہو رہا تو پھر ہماری نماز میں کمی ہے، جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ دعوت دین کے داعی کو سب سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح، تقویٰ و انکساری پیدا کرنی چاہئے، جمعیت قیادت کی فیکٹری ہے، سب سے بڑا ظلم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا ہے، دین و کفر کے درمیاں فرق نماز ہے، نماز ہر برائی سے روکتی ہے، اگر فائدہ نہیں ہو رہا تو پھر ہماری نماز میں کمی ہے، جسے درست کرنے کی ضرورت ہے، جمعیت کے ناظمین پر بھاری ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنی و معاشرے کی اصلاح کے ساتھ دعوت و تربیت کے کام کو حکمت کے ساتھ آگے بڑھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ منصورہ سندھ میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت منعقدہ سہ روزہ ناظمین کی تربیت گاہ سے خصوصی خطاب کے دوران کیا، جس میں سندھ بھر سے ناظمین شریک تھے۔ قبل ازیں امیر صوبہ کا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے استقبال کیا گیا، ناظم جمعیت سندھ فیضان احمد بھٹی نے امیر صوبہ کو کتب کا تحفہ پیش کیا، معتمد صوبہ اسعد قاضی اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 925223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925223/دعوت-دین-کے-داعی-کو-سب-سے-پہلے-اپنے-نفس-کی-اصلاح-کرنی-چاہئے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org