QR CodeQR Code

ہمارے صبر و امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے

پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، عارف حسین الجانی 

حرمین شریفین کی طرح آل رسول کے مزارات بھی ہمارے لیے مقدس ہیں

4 Apr 2021 23:19

ملتان میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مقتدر اداروں کو اپنی عدالتوں پر اعتماد کیوں نہیں، ہمیں ولی فقیہ کی اطاعت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے لیکن ہم خط ولایت فقیہ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، وطن سے محبت اور وفاداری کا درس ولی فقیہ نے دیا ہے، جس طرح حرمین شریفین ہمارے لیے مقدس ہیں اسی طرح آل رسول کے مزارات بھی ہمارے لیے مقدس ہیں۔ 


اسلام ٹائمز۔ ہمارے صبر و امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پورے ملک میں پُرامن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، اگر اسلام آباد کی طرز کا کوئی واقعہ رونما ہوا تو پورا ملک جام کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے ملتان میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا گیا ہے, جس کی حمایت کے لیے ملک بھر میں علامتی دھرنے دیئے گئے ہیں، اسلام آباد میں پولیس نے خواتین، بچوں اور جوانوں کو گرفتار کر لیا اور انہیں زبردستی حوالات میں بند کر دیا ہے۔ ہم حکومت سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ آخر محب وطن شہریوں کو کس جرم کی پاداش میں یہ سزا دی جا رہی ہے۔

ہمارے نوجوانوں کو ماورائے عدالت کیوں لاپتہ کیا جا رہا ہے، جبری گمشدگی جیسے سنگین جرم کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے تو گرفتار کر لیا جاتا ہے، ہمارے صبر و امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ مقتدر اداروں کو اپنی عدالتوں پر اعتماد کیوں نہیں، ہمیں ولی فقیہ کی اطاعت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، لیکن ہم خط ولایت فقیہ سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، وطن سے محبت اور وفاداری کا درس ولی فقیہ نے دیا ہے، جس طرح حرمین شریفین ہمارے لیے مقدس ہیں، اسی طرح آل رسول کے مزارات بھی ہمارے لیے مقدس ہیں۔


خبر کا کوڈ: 925225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925225/پاکستان-میں-قانون-کی-بالادستی-چاہتے-ہیں-حکومت-اوچھے-ہتھکنڈوں-سے-باز-رہے-عارف-حسین-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org