0
Sunday 4 Apr 2021 23:47

علامہ وحید کاظمی کا دورہ ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کی حلف برداری

علامہ وحید کاظمی کا دورہ ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کی حلف برداری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ضلعی کابینہ کے اجلاس میں شرکت اور اراکین کابینہ سے حلف لیا۔ اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد علی زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی اور دیگر ضلعی رہنماء موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، اب تک ہمارا بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہوا، ہم بھرپور تیاری کیساتھ الیکشن میں حصہ لیں گے، اس لیے تمام ڈویژنز کو تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ علامہ وحید کاظمی نے ڈیرہ اسماعیل خان سے جبری گمشدہ شیعہ افراد کے حوالے سے کہا کہ 12 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ہمارے چند نوجوانوں کو ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا، جو کہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اگر ان نوجوانوں نے ملک پاکستان میں کوئی جرم کیا ہے تو عدالتیں کس لیے قائم ہوئی ہیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اسے سزاء ملنی چاہئے، اس طرح خاموشی سے لاپتہ کردینا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش