0
Monday 5 Apr 2021 00:15

علی پور، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام علامتی احتجاجی دھرنا

علی پور، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام علامتی احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی سے شروع ہونے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں علی پور میں تحصیل پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت علامہ سید شاکر حسین نقوی، ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان کاظمی، سید شاکر حسین کاظمی، سید امیر حسین نقوی اور دیگر نے کی۔ دھرنے کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی بھی کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارے آبائو اجداد نے بنایا تھا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں، ملک میں کوئی شخص یا ادارہ اپنی حدود سے بڑھے گا تو آواز بلند کریں گے۔

آئین پاکستان ملک میں ہر شہری کو زندہ اور آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیتا لیکن گذشتہ کئی سالوں سے ہمارے بے گناہ جوانوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ان لوگوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں،؟ کیا اس ملک میں جنگل کا قانون ہے، ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، کیا ہمارا قصور یہی ہے کہ ہم پُرامن ہیں، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، وگرنہ احتجاج کا سلسلہ ملک بھر مین پھیل جائے گا، جب ہم نہیں چلیں گے تو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 925232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش