0
Monday 5 Apr 2021 00:32

پاراچنار، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاراچنار، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پاراچنار میں بھی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید جمہوریت قرار دیدیا گیا، پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں حاجی جمیل حسین طوری، غلام قندانی خان، بلال بستو، حشمت بنگش، نزیر احمد اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کم مدت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور وہ جمہوریت کے داعی تھے مگر ضیاء الحق نے بھٹو کو شہید کرکے نہ صرف بھٹو اور ان کے خاندان پر ظلم کیا بلکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی شہادت کی مذمت کی اور کہا کہ پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے، اس لئے حقیقی معنوں میں عوامی خدمت میں پی پی پیش پیش ہے اور اسی جماعت نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش