0
Monday 5 Apr 2021 01:15

پاراچنار، آگرہ شاملاتی تنازعہ حل کرانے پر تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کا خیرمقدم

پاراچنار، آگرہ شاملاتی تنازعہ حل کرانے پر تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کا خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں کی جانب سے تیس سالہ پرانا آگرہ شاملاتی تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کرانے پر علاقہ کے عوام نے بھرپور خیر مقدم کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے عوام نے تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا حاجی عابد حسین جعفری، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی سردار حسین اور دیگر کو روایتی پگڑیاں پہنائیں اور انکا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ مومنوں کے مابین صلح کرانے سے خدا کی ذات خوش ہوتی ہے، ہمارا دین اور عقیدہ ہمیں پرامن طریقہ سے زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 925235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش