0
Monday 5 Apr 2021 00:48

ڈیرہ غازیخان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام علامتی احتجاجی دھرنا

ڈیرہ غازیخان، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام علامتی احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کراچی سے شروع ہونے والے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاجی دھرنے کی حمایت میں ڈیرہ غازیخان میں علامتی احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے کی قیادت سید انعام حیدر، رحمت اللہ کھوسہ اور دیگر نے کی۔ دھرنے کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے لے کر خیبر تک پوری قوم مسنگ پرسن کے معاملے پر سراپا احتجاج ہے، آج کے دھرنے ہمارے علامتی ہیں اور ہم اسلام آباد میں ہونے والے حکومتی تشدد کے واقعہ کی شدیت الفاط میں مذمت کرتے ہیں، قوم کے بیٹے لاپتہ ہیں پوری قوم میں بے چینی ہے، حکومت ہمارا امتحان نہ لے ورنہ ملک کا پہیہ جام کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مولائے کائنات کے ماننے والے والے ہیں ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں ہیں، ریاست کا کردار ماں جیسا ہونا چاہیے لیکن بدقسمتی سے یہاں اغیار کی پالیسیوں کو اپناتے ہوئے سوتیلا پن دکھایا جارہا ہے، ہم سو سو لاشے اُٹھا کرکل بھی پُرامن تھے اور آج بھی پُرامن ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ ہم پُرامن ہی رہیں ہم اپنے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑیں گے اور اداروں میں موجود ایسی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں گے جو غیرآئینی اور غیرقانونی جبری طور پر شیعہ نوجوانوں کو لاپتہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھے، جنہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 925236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش