QR CodeQR Code

لاہور میں ایسٹر پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

5 Apr 2021 08:48

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو دہشت گرد ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بند روڈ گلشن راوی سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کی شناخت محب اللہ اور محمد حنیف طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ محب اللہ کالعدم تنظیم کا سینیئر عہدیدار ہے اور اس کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایسٹر پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دو خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو دہشتگرد ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے بند روڈ گلشن راوی سے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

دہشت گردوں کی شناخت محب اللہ اور محمد حنیف طیب کے نام سے ہوئی ہے۔ محب اللہ کالعدم تنظیم کا سینیئر عہدیدار ہے اور اس کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرینڈ، آئی ای ڈی، تیس بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔ دونوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں دہشتگردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925262/لاہور-میں-ایسٹر-پر-دہشتگردی-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-2-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org