0
Monday 5 Apr 2021 12:09

پی ڈی ایم مفادات کے تحفظ کا اتحاد ہے، پیر معصوم نقوی

پی ڈی ایم مفادات کے تحفظ کا اتحاد ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں عوام سے نہ صرف بے خبر ہیں بلکہ عوام مخالف اتحاد کے رکن بھی ہیں، عمران حکومت ملک کی اب تک آنیوالی حکومتوں میں سے نااہل ترین حکومت ہے، جس نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات بھی پوری نہیں ہو رہیں، لیاقت پور میں مکان کا کرایہ دینے میں ناکام اور قرض سے تنگ فیملی کی خود کشی کا ذمہ دارمعاشرہ اور حکمران ہیں، شرم کی بات ہے کہ ہمارے اردگرد کے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں اور اپوزیشن اور حکومت آپس میں دست و گریبان ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم دراصل جمہوریت کی بحالی کا نہیں، مفادات کے تحفظ کا اتحاد ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی لڑائی نورا کشتی ہے، دونوں جماعتوں کی سیاسی چالبازیوں نے نااہل حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کو توڑ کر غیر موثر بنا دیا ہے جبکہ حکومت گزشتہ دو سال سے کرونا کی آڑ میں اپنے اقتدار کو طول دے کر وہ بھی چکر بازی کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عوام کے حقوق اور مہنگائی کی بات نہیں کی، بجلی آٹا گھی چینی سب مہنگے ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کو بیچ دیا جبکہ اپوزیشن بے خبر ہے، متوسط طبقہ ختم ہو چکا ہے، صرف غریب اور سرمایہ دار رہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش