QR CodeQR Code

جی بی میں چند لوگوں کیلئے وسائل کی بندربانٹ ہو رہی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ

5 Apr 2021 12:32

گلگت میں بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کٹھ پتلی کو مسلط کرنے والوں نے گلگت بلتستان میں بھی ایک کٹھ پتلی کو مسلط کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ پاکستان میں کٹھ پتلی کو مسلط کرنے والوں نے گلگت بلتستان میں بھی ایک کٹھ پتلی کو مسلط کر دیا ہے۔ گلگت میں بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امجد حسین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے ساتھ اپوزیشن کرنے کی بجائے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپوزیشن کر رہی ہیں، اس سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کٹھ پتلی حکومت آرڈیننس کے ذریعے پاکستان کے عوام پر عذاب مسلط کر رہی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا جی بی کٹھ پتلی حکومت کے چار ماہ ہو گئے ہیں، صرف وزرا گاڑیوں میں پھرتے نظر آتے ہیں، عملاً کوئی حکومت نظر نہیں آرہی ہے۔ چند لوگوں کے لیے وسائل کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا گلگت کے حالات پھر سے خراب کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ایسے حالات میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی زمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں، آپ اپنی زمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ مخالفین کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔ اپنے کاز کو لیکر آگے بڑھیں۔


خبر کا کوڈ: 925302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925302/جی-بی-میں-چند-لوگوں-کیلئے-وسائل-کی-بندربانٹ-ہو-رہی-ہے-امجد-حسین-ایڈووکیٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org