0
Monday 5 Apr 2021 13:10

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں رینجرز کے قیام میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ رینجرز انسداد دہشت گردی کیلئے سی ٹی ڈی کیساتھ مل کر پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر رہی ہے۔ رینجرز قانون نافذ کرنیوالے اداروں، پولیس اور انتظامیہ کی بھی مدد کر رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نے رینجرز کے قیام میں توسیع کیلئے سمری تیار کرلی ہے، یہ سمری کابینہ کمیٹی برائے بزنس اینڈ قانون سازی کو بھیجی جائے گی۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ابھی پنجاب میں رینجرز کی ضرورت ہے، جس کے باعث اسے مزید توسیع دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 925311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش