0
Monday 5 Apr 2021 13:35

رمضان المبارک کیلئے علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کرینگے، عارف علوی

رمضان المبارک کیلئے علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کرینگے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ مساجد میں کورونا ایس او پیز طے کرنے کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ویڈیو لنک کانفرنس میں رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں گورنرز، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔ مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے شرکاء کو کورونا صورتحال بارے بریفنگ دی۔ لاہور سے گورنر پنجاب چودھری سرور اور 15 سے زائد علماء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان کے گورنر اور آزاد کشمیر سے بھی حکومتی ذمہ داران نے کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کی مشاورت سے ایس او پیز طے کئے جائیں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ علماء کورونا سے بچائو کیلئے ویکسینیشن ضرور کروائیں اور کورونا سے بچاؤ کیلئے علماء حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کورونا سے بچانا ہے، جس کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت مساجد کو بند نہیں کرنا چاہتی، لیکن کورونا سے بچاؤ کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ گورنر ہاؤس سے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی عاشق حسین، پیر سید حبیب عرفانی، مفتی اقبال چشتی، مفتی عاشق حسین اور دیگر بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 925320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش