QR CodeQR Code

جامعہ کراچی کا 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ

5 Apr 2021 15:03

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات کو 2 سالہ ڈگری پروگرام سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی یونیورسٹی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم پروگرام جاری رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی نے 2 سالہ ڈگری پروگرام  برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، 2 سالہ ڈگری پروگرام کو برقرار رکھنے کی منظوری اکیڈمی کونسل سے لی جائے گی۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس 12 اپریل کو طلب کرلیا ہے، وائس چانسلر جامعہ کراچی اجلاس کی سربراہی کریں گے۔ واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جامعات کو 2 سالہ ڈگری پروگرام سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ اب کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔

ایچ ای سی نے 2018ء کے بعد دو سالہ ڈگری پروگرام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2018ء میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کر دیں، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018ء کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔ بعد ازاں خیبرپختونخوا میں کالجوں سے 2 سالہ بیچلر آف آرٹس (بی اے) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) پروگرام ختم کر دیا گیا تھا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ طلبا اب صرف 4 سالہ بی ایس میں داخلے لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 925333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925333/جامعہ-کراچی-کا-2-سالہ-ڈگری-پروگرام-جاری-رکھنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org