QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا پنجاب و خیبرپختونخوا سے آنیوالے مسافروں کو روکنے کا مطالبہ

5 Apr 2021 15:19

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اور جاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا، اور اگر لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے، ورنہ صوبے میں کورونا کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کی شرح بڑھ کر 5 فیصد ہو چکی ہے، تاہم پھر بھی صوبے میں پنجاب اور کے پی والے حالات نہیں ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں، اور وفاق سے بھی مدد کا کہا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کے علم میں ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اور جاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی اسکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا، اور اگر لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا، وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی درخواست کی، لیکن ابھی تک وفاق نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہو سکتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 925338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925338/سندھ-حکومت-کا-پنجاب-خیبرپختونخوا-سے-آنیوالے-مسافروں-کو-روکنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org