0
Monday 5 Apr 2021 16:49

علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، علامہ عارف واحدی

علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدور علامہ رمضان توقیر، علامہ مظہر عباس علوی اور دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے کلیۃ اھل اھلبیتؑ چنیوٹ میں مرحوم مغفور علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کی پہلی برسی کے اجتماع میں شرکت اور خطاب کیا۔ اپنے اپنے خطابات میں مرحوم قاضی غلام مرتضیٰ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اس وقت قوم کے جوانوں کو تربیت و تعلیم، صحت اور روزگار کے حوالے سے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ قاضی مرحوم نے تینوں شعبوں کے حوالے سے ادارے بنا کر عملی اقدامات شروع کئے اور کامیابیاں حاصل کیں۔ اللہ تعالی ان کے ساتھیوں اور عزیزان کو اور ہم سب کو اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ علامہ عارف واحدی نے آخر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام پڑھکر حاضرین کو سنایا اور وہ پیغام مرحوم کے فرزند ارجمند مولانا قاضی علی رضا کے حوالے کیا۔
خبر کا کوڈ : 925355
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش