0
Monday 5 Apr 2021 18:34

مورخ لکھے گا نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے، شازیہ مری

مورخ لکھے گا نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ مورخ لکھے گا نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ نیازی صاحب، آپ کی حکومت آچکی ہے ایک کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں دو۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت دم توڑ چکی ہے، کاروباری حلقے بھی پریشان ہیں، ایسے حالات پر مورخ لکھے گا کہ نیازی آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ سرکار منہگائی سے غریبوں کو پامال کر رہی ہے، غریب میں آٹا، گھی اور دال کی خریداری کی سکت نہیں رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ غریب کھانسی اور بخار کی دوائی خرید نہیں سکتا، صحت کارڈ اس کے کسی کام کا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 925374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش