0
Monday 5 Apr 2021 18:40

کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت کیا جائے، سینیٹ میں قرارداد منظور

کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت کیا جائے، سینیٹ میں قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت ویکسینیشن کی قرارداد سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں نجی سطح پر کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں پیش کی، جس میں کہا گیا کہ دنیا میں کورونا ویکسین 1500 روپے اور پاکستان میں اس کی قیمت 8 ہزار 400 مقرر کی گئی ہے، حکومت عوام کو ویکسین لگانے میں ناکام ہوگئی ہے، عوام کی ویکسینیشن مفت کی جائے یا قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کورونا کسی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں اس پر سیاست نہ کی جائے، یہ قرارداد نہیں حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔ ہمارا بیانیہ قومی مفاد کا مظہر ہونا چاہیے، احتجاج کی سیاست اور کوئی دھمکی وزیر اعظم عمران خان کو انکے مشن سے نہیں ہٹا سکتی، حزب اختلاف کی جماعتوں کو دعوت دیتا ہوں۔ آئیں ملکر ریفارمز پے کام کرتے ہیں، امید ہے اپوزیشن ایوان میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ کوونا کا مسئلہ صرف حکومت يا اپوزیشن کا نہیں بلکہ پورے ملک کی بقا کا سوال ہے، حکومت اپنی ذمےداری سے پوری طرح واقف ہے، یہ ریزولوشن حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جسکا نہ سر ہے اور نہ پیر ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا ویکسین مفت یہاں قیمت مقرر کی گئی، ہمیں بتایا جائے حکومت نے کتنی ویکسین باہر سے خریدیں، ویکسین کی خریداری کیلئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ کورونا ویکسین کی قیمتوں میں کمی یا مفت ویکسینیشن کی قرار اداد ایوان سے کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔
خبر کا کوڈ : 925376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش