0
Monday 5 Apr 2021 19:19

پرانے اور نئے وفاق المدارس کو مل بیٹھ کر تحفظات پر بات کرنی چاہیئے، حسن محی الدین قادری

نائب امیر جمعیت اہلحدیث عبدالغفور راشد کی منہاج سیکرٹریٹ آمد، طاہرالقادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت
پرانے اور نئے وفاق المدارس کو مل بیٹھ کر تحفظات پر بات کرنی چاہیئے، حسن محی الدین قادری
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سربراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سربراہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی، ان کی پھوپھی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر کا سلام اور تعزیت کا پیغام بھی پہنچایا۔ دونوں رہنماوں نے مضبوط رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے زور دیا کہ پہلے سے موجود اور نئے وفاق المدارس کو آپس میں مل بیٹھ کر تحفظات پر بات چیت کرنی چاہیے، اس سے امت کی بہتری ہوگی اور دینی تعلیم کے اداروں اور طلبہ و طالبات کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے راستے ہموار ہوں گے۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا موجودہ دور کا تقاضا ہے کہ مسلکی نقطہ نظر کے اختلاف کے باوجود بھی اسلامی مکاتب فکر کے درمیان روابط جاری رہنے چاہیئں۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین کو مرکز اہل حدیث راوی روڈ آنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پھوپھی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور حوصلہ افزائی خوش آئند ہے، روابط جاری رہنے چاہئیں۔ ملاقات میں نظام المدارس پاکستان کے صدر مولانا آصف اکبر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 925378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش