QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کے سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے

5 Apr 2021 22:02

شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات 22 مئی سے شروع ہوں گے۔ شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ داخلہ فارم مرکزی دفتر جامعة المنتظر یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے مطالبے پر رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے امتحانی فیس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ وفاق المدارس کی طرف سے امتحانی ڈیٹ شیٹ علیحدہ سے جاری کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 925383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925383/وفاق-المدارس-الشیعہ-کے-سالانہ-امتحانات-22-مئی-سے-شروع-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org