QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیسز

5 Apr 2021 21:32

جموں کشمیر کے اندر بھی کورونا کی دوسری لہر کی رفتار انتہائی تیز ہے اور گذشتہ تین روز اس کے اندر یومیہ کم و بیش پانچ سو کا اضافہ ہورہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی تباہی جاری ہے اور اس کے نئے مریض اور ایکٹیو کیسز کی یومیہ تعداد انتہائی سرعت سے بڑھ رہی ہے۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ 103558 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 67 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق جب سے کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تب سے پہلی بار کسی دن ایک لاکھ سے زیادہ نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس کس تیزی کے ساتھ پگیلتا جارہا ہے۔ ادھر جموں کشمیر کے اندر بھی کورونا کی دوسری لہر کی رفتار انتہائی تیز ہے اور گذشتہ تین روز اس کے اندر یومیہ کم و بیش پانچ سو کا اضافہ ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 925392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925392/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ریکارڈ-ایک-لاکھ-سے-زیادہ-نئے-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org