0
Monday 5 Apr 2021 21:32

امت شاہ کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنےکا کوئی حق نہیں ہے، کانگریس

امت شاہ کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنےکا کوئی حق نہیں ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں نکسلواد کے حملے میں ملک کے جوان جانبحق ہوتے ہیں لیکن مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور 24 گھنٹے تک اس واقعہ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے تو کیا ایسے غیر حساس شخص کو وزیر داخلہ کے عہدے پر رہنے کا حق ہے۔ کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کو یہاں پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال پر کہا کہ چھتیس گڑھ میں ہوئے حملے کے سلسلے میں وزیر داخلہ نے جس طرح سے ردعمل ظاہر کیا ہے وہ ان کے غیر حساس اور بے رحم ہونے کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت شاہ بہت غیر ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں اور ملک کے لئے شہادت دینے والے بہادر جوانوں کے تئیں غیر حساس ہوکر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ نکسواد کے حملے میں جوانوں کے ہلاک ہونے کے 24 گھنٹوں تک امت شاہ کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔ ہمارے جوان نکسلواد سے لڑ کر جب ملک کے لئے جانبحق ہورہے تھے تو وزیر داخلہ انتخابی تشہیر میں مصروف تھے۔ وہ تمل ناڈو میں روڈ شو اور عوامی اجلاس کررہے تھے۔ اس کے بعد کیرلا گئے اور وہاں عوامی اجلاس اور روڈ شو کئے۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی خبر سنتے ہی ملک کے وزیر داخلہ کو چھتیس گڑھ جانا چاہیئے لیکن انہوں نے وزیر داخلہ کے عہدے کے وقار کا خیال رکھے بغیر اپنی انتخابی مہم جاری رکھی اور اگلے روز یعنی 4 اپریل انتخابی جلسے سے خطاب کرنے آسام گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سوال ہے کہ کیا اس واقعہ پر ملک کے وزیر داخلہ کو اس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے امت شاہ نے ملک کے وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے ماؤنوازوں کے حملوں کا سیلاب آیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش