0
Monday 5 Apr 2021 20:07

نکسلیوں کو مناسب جواب دیا جائے گا، امت شاہ

نکسلیوں کو مناسب جواب دیا جائے گا، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ نکسل حملے میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز سرکٹ ہاؤس میں ایک اعلٰی سطح کا اجلاس کیا جس میں وزیراعلٰی بھوپیش بھگیل بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈی جی پی، آئی جی، ایس پی سمیت متعدد اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ میٹنگ کے بعد امت شاہ نے کہا کہ یہ لڑائی نہیں رکے گی نہیں، دوگنی رفتار سے نکسلیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج میں چھتیس گڑھ اور ہندوستان کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس واقعے کے بعد ہم اس لڑائی کو تیز تر کریں گے اور فتح حاصل کریں گے۔ ترقیاتی محاذ پر بہت سارے کام ہوچکے ہیں، کورونا کی وجہ سے اس کی رفتار پر تھوڑا سا اثر پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 925402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش