QR CodeQR Code

مسلم لیگ نون کا پیپلز پارٹی کے بغیر ہی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

5 Apr 2021 19:55

مسلم لیگ نون کے قائد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے جو حتمی منظوری کے بعد نون لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کرے گی۔ مسلم لیگ نون حکومت کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر غور جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے بغیر ہی نون لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ نون نے حکومت مخالف تحریک کے لیے 3 مرحلوں پر مشتمل نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون نے حکومت مخالف تحریک کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد کی ہدایت پر احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، سمیت دیگر رہنماؤں نے حکمت عملی کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد حکمت عملی کی حتمی منظوری دیں گے جو حتمی منظوری کے بعد نون لیگ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کرے گی۔ مسلم لیگ نون حکومت کے خلاف 3 مرحلوں پر مشتمل حکمت عملی پر غور جاری ہے۔

لیگی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ناکام معاشی پالیسیوں پر احتجاج کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں علاقائی سطح پر کانرز میٹنگز، شٹر ڈاؤن ہڑتالوں کی کال دی جائیں گی۔ مسلم لیگ نون کے تمام ونگز اپنی سطح پر ان ہڑتالوں میں متحرک کردار ادا کریں گے، تیسرے مرحلے میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نون لیگ اداروں کی بجائے حکومت مخالف تحریک میں وزیراعظم کو ہدف تنقید بنائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 925409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/925409/مسلم-لیگ-نون-کا-پیپلز-پارٹی-کے-بغیر-ہی-حکومت-کو-ٹف-ٹائم-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org